6

نرگس نے شوہرکو معاف کردیا

لاہور (بیوروچیف) اداکارہ نرگس نے شوہر ماجد بشیر کوتشددکیس میں معاف کردیا،ماجد بشیر نے گزشتہ سال نومبر میں بیوی نرگس کو شدید تشدد کا نشانہ بنایاتھا۔ تفصیلات کے مطابق تشدد کرنے کا مقدمہ اداکارہ نرگس نے تھانہ ڈیفنس سی میں درج کروایا تھا،انسپکٹر ماجدبشیر تشدد کیس میں ابھی تک ضمانت پر تھے۔اداکارہ نرگس کے مطابق خاندان کے بڑوں کی مداخلت پر انسپکٹر ماجد بشیر کی معافی دی۔3سال تک ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہیں گے۔کسی جگہ پرماجد بشیر نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو شرعی علیحدگی لوں گی،میرے خاندان والے ناراض ہیں مگربڑوں کے کہنے پرخاوند کو معاف کیا۔عدالت میں بھی صلح نامے کا بیان حلفی جمع کروا دیا ۔نرگس نے بتایا کہ باقی زندگی اپنے بیٹے مرتضی ،بیٹی معصومہ کیلئے جینا چاہتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں