نریندر مودی کے خطاب کو نظر انداز کر دیاگیا

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اس خطاب کو نظر انداز کر دیا ہے جس میں انہوں نے نام نہاد آپریشن سندور کے تناظر میں بیانات دیے، جس کے نتیجے میں بھارتی مسلح افواج کی تذلیل ہوئی۔ گزشتہ روز خطاب پر حکومت کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے، لیکن اعلیٰ سطحی ذرائع نے بعد میں بتایا کہ مودی کا خطاب 22اپریل کو شروع ہونے والی بھارتی فرضی فلمی کہانی کا دوسرا حصہ تھا اور 10 مئی اس کا عروج تھا۔ ذرائع نے یاد دلایا کہ مودی رحم کے مستحق ہیں کیونکہ وہ جوہری بلیک میل سے خوفزدہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں