نشئی باپ نے5سالہ بیٹی مار ڈالی،مریض کی ہلاکت کا ذمہ دار عطائی ڈاکٹر رہا

جڑانوالہ (نامہ نگار) نشہ کے عادی باپ نے 5سالہ بچی کا گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ چک نمبر 240 گ ب کے رہائشی ذاکر حسین نے اپنی 5سالہ بچی عالیہ کا گلہ دبا کر قتل کر دیا ہے اطلاع پر ایس پی ٹائون ضیا الحق،ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بچی کی لاش کو تحویل میں لیکر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق ذاکر حسین کی بیوی کا کہنا ہے کہ اسکا خاوند نشے کا عادی ہے اور اس نے اپنی بیٹی کا گلہ دبا کر قتل کیا ہے پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کر دی ہے۔دریں ثنائ۔جڑانوالہ (نامہ نگار) نجی کلینک پر بیماری کی حالت میں 65سالہ شخص کی ہلاکت کے معاملہ پر ورثا نے کارروائی سے انکار کر دیا،پولیس نے کلینک کے مالک کو رہا کر دیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود پل شہروانہ پر واقع ندیم کلینک پر 65سالہ شخص بیماری کی حالت میں دوائی لینے آیا تو جانبر نہ ہو سکا جس پر ورثا نے الزام عائد کیا کہ عطائی ڈاکٹر نے مبینہ طور پر انجکشن لگایا جس پر اسکی موت واقع ہوئی ہے ورثا کی جانب سے مبینہ احتجاج کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور جاں بحق ہونیوالے شخص کی لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کیا عطائی ڈاکٹر کے مطابق اسکے انجکشن لگانے سے پہلے ہی اسکی موت واقع ہوئی ہے پولیس کی جانب سے پوسٹمارٹم کروانے کے اصرار پر ورثا نے تحریری طور پر بیان دیا ہے کہ انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کروانی ہے جس پر پولیس نے حراست میں لیئے گئے عطائی ڈاکٹر کو رہا کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں