35

نشاط آباد پولیس شہری کے قاتلوں کا سراغ نہ لگا سکی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نشاط آباد پولیس شہری کو قتل کر کے نعش قبرستان میں پھینکنے والے قاتلوں کا سراغ نہ لگا سکی۔ بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم افراد نے نشاط آباد کے علاقہ 48 ج ب میں 40سالہ شخص کا گلا کاٹنے کے بعد اسکی چھاتی پر گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد نعش قریبی قبرستان میں پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے مقتول اور نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں