نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں باکسنگ اسٹیڈیم کی تعمیر کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس نیوز) لاہور کے باکسرز کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ،باکسنگ سٹیڈیم کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں ذوالفقار علی بھٹو نے باکسنگ ایرینا کی بنیاد 1975 میں رکھی گئی،پیپلز پارٹی کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی ایرینا کا کام روک دیا گیا،50سال بند رہنے کے بعد پنجاب حکومت نے باکسنگ سٹیڈیم کی تعمیر کا فیصلہ کیا۔ 550ملین کی خطیر رقم سے ایرینا تعمیر کیا جانا ہے،حکومت پنجاب نے بجٹ میں 140 ملین کی رقم رکھ دی ہے ۔ باکسرز کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ،باکسنگ سٹیڈیم کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں