21

نصرت بھٹو عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی

فیصل آباد(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو پاکستان کی عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی ضیائی آمریت کو للکارنے والی نصرت بھٹو کی جرات اور جدوجہد کو سلام !مادر جمہوریت آئرن لیڈی بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کے لئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ضیائی آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی بیگم نصرت بھٹو واقعی عظیم عوامی لیڈر تھیں۔بیگم نصرت بھٹو نہ ڈری نہ گھبرائی۔ بدنام زمانہ ڈکٹیٹر جنرل ضیاء کی بدترین آمریت کے خلاف عظیم جمہوری جدوجہد کی ہے جو آج بھی پارٹی کارکنوں اور سیاسی جماعتوں کی خواتین کیلئے ایک روشن مثال ہے۔عوامی وجمہوری حکمرانی کو سربلند کرنے والی آئرن لیڈی خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کی قومی وملی وجمہوری خدمات ناقابل فراموش ہیں جو وقت کے آمروں سے ڈرنے کی بجائے جمہوری فولادی طاقت بن کر ٹکرائی آج بیگم نصرت بھٹو کا نواسہ چیئرمین بلاول بھٹو انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جمہوری دشمن قوتوں کے خلاف عوامی حکمرانی کی جنگ لڑ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں