نصرت فتح علی خان ہسپتال کے کئی ڈاکٹرز کا فارمیسی مالکان سے گٹھ جوڑ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات نظرانداز’ نصرت فتح علی خان ہسپتال کے بعض ڈاکٹرز کا فارمیسی مالکان سے گٹھ جوڑ’ علاج معالجہ کیلئے آنے والے مریضوں کو باہر کی ادویات تجویز کرنے لگے، غریب اور مستحق افراد مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق حسیب شہید کالونی ستیانہ روڈ پر واقع گورنمنٹ نصرت فتح علی خان ہسپتال کے بعض ڈاکٹرز نے مبینہ طور پر ہسپتال کے باہر قائم فارمیسی مالکان اور ادویات بنانے والی کمپنی سے مک مکا کر رکھا ہے اور فارمیسی مالکان سے مبینہ طور پر نذرانے وصول کر کے ان کی من مرضی کے ادویات تجویز کرتے ہیں جو کسی بھی بڑے میڈیکل سٹورز نہیں ملتی اور وہ مخصوص ادویات صرف مخصوص میڈیکل سٹورز پر ہی دستیاب ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب ادویات مریضوں کو فراہم کی جائیں، اگر کوئی ڈاکٹر مریضوں کو باہر کی ادویات تجویز کرے تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ جبکہ نصرت فتح علی خان ہسپتال میں اس کے برعکس باہر کی مخصوص ادویات تجویز کی جا رہی ہیں۔ شہری حلقوں نے کمشنر مریم خان’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر’ سی ای او ہیلتھ اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملہ کا نوٹس لیکر متعلقہ ڈاکٹرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں