33

نصرت فتح علی کی قوالیاں سن کر دل کو سکون ملتا ہے ،بالی ووڈ اداکارہ شہناز گل

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ شہناز گِل نے شہنشاہ قوالی نصرت فتح علی خان کی وفات کے28برس بعد بھی ان کی گائیکی کو طاقتور قرار دے دیا۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھارتی اداکارہ و گلوکارہ کا حالیہ انٹرویو سے ایک مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے۔وائرل کلپ میں بھارتی گلوکارہ نے بتایا کہ وہ استاد نصرت فتح علی خان کی مداح ہیں اور گزشتہ 1 برس سے ان کی غزلیں سن رہی ہیں۔ انہوں نے لیجنڈری گلوکار کے متعدد گانوں سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔انہوں نے نصرت فتح علی خان کی موسیقی کو روحانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نصرت فتح علی خان کو 1 سال سے سن رہی ہوں، ان کو سن کے مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ان کی گائیکی بہت گہری ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جب گاتے ہیں تو بھگوان کے ساتھ کنکشن جڑتا ہے، ان کی گائیکی عام نہیں ہے وہ کچھ الگ ہے۔شہناز گل کے مطابق اگر انہیں (نصرت فتح علی خان کو)براہِ راست گاتا ہوئے بھی دیکھیں تو آپ کے ہاتھ خود بخود جڑ جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں