نصر اﷲ چٹھہ DSP کھرڑیانوالہ تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید تین ڈی ایس پیز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ جن کے مطابق لاہور سے ڈی ایس پی نصراﷲ چٹھہ کو ڈی ایس پی کھرڑیانوالہ تعینات کر دیا،واضح رہے کہ نصراللہ چٹھہ نے بطور انسپکٹر فیصل آباد کے مختلف تھانوں میں ایس ایچ او شپ کے فرائض سرانجام دیئے۔ان کا شمار پنجاب پولیس کے نڈر’ جرات مند اور محب وطن پولیس افسران میں ہوتا ہے۔علاوہ ازیں کھرڑیانوالہ میں تعینات ڈی ایس پی خدا بخش کو تبدیل کر کے ایس ڈی پی او صدر سرکل فیصل آباد جبکہ انوسٹی گیشن 2میں تعینات رانا ندیم احمد کو ڈی ایس پی نشاط آباد سرکل تعینات کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں