فیصل آباد(پ ر) نظام المدارس پاکستان کے تحت ہونیوالے امتحانی مراکز کا وزٹ کرتے ہوئے صدر نظام المدارس پاکستان سینٹرل پنجاب علامہ عزیز الحسن اعوان اور ضلعی کوآرڈینیڑ پروفیسر ڈاکٹر محمد عثمان صدیقی نے کہا نظام المدارس پاکستان اہل سنت مکتبہ فکر کے جامعات ومدارس کا امتحانی بورڈ ہے جس کے امتحانات شروع ہوگئے ہیںانھوں نے کہا شہر فیصل آباد سے تقریبا 800طلبا و طالبات امتحانات میں شریک ہورہے ہیں امتحانی مراکز میں دارالعلوم نوریہ رضویہ طلبا وطالبات ، منھاج القرآن اکیڈمی غلام آباد،منھاج القرآن اسلامک سنٹرمیں شامل ہیں جس کا علامہ عزیز الحسن اعوان اور پروفیسر ڈاکٹر محمد عثمان صدیقی نے وزٹ کیا۔ جبکہ ناظم امتحانات پاکستان عین الحق بغدادی نے کہا ا متحانی مراکز کراچی سے بلتستان اور کوئٹہ سے مظفر آباد کشمیر ،سمیت پورے پاکستان میں قائم کیے گئے ہیں۔ عین الحق بغدادی نے پنجاب میں امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ ناظم امتحانات عین الحق بغدادی نے مزید کہا کسی جگہ بھی پرچہ آٹ ہونے کے خدشات نہیں ہے۔ امتحانات نہایت شفاف اور پرامن ماحول میں منعقد ہونگے۔ امتحانی مراکز کا جائزہ لینے کے لیے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کررہے کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔اور تمام امتحانی کمیٹیوں کو امتحانات کو شفاف بنانے اور ہرقسم کی مداخلت سے پاک رکھنے کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ تمام صوبوں میں موجود وفاق کے مسئولین بھی امتحانی مراکز کا دورہ کریں گے۔
38