نعمان اعجاز کے طنز پر فیصل قریشی کا مثبت جواب

کراچی (شوبز نیوز)شوبز ک چمکتی دمکتی دنیا میں طنز کے تیر بھی برستے رہتے ہیں لیکن بڑے فنکار ہی بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہیں اور امر ہوجاتے ہیں۔حال میں سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو اور فہد مصطفی کے درمیان جملوں کا تبادلہ خوشگوار اور ایک دوسرے سے معافی مانگ کر باوقار انداز میں ختم ہوا۔ابھی یہ معاملہ ٹلا نہیں تھا کہ نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کے دوران فیصل قریشی سے کسی نے نعمان اعجاز کے ایک بیان کے بارے میں پوچھ لیا۔اس بیان میں نعمان اعجاز نے بتایا تھا کہ جب میک اپ آرٹسٹ بار بار میرے پاس آ رہا تھا تو میں نے اسے کہا کہ میں کوئی ہمایوں سعید یا فیصل قریشی ہوں جو میک اپ کی ضرورت پڑے۔نعمان اعجاز نے اس انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا کہ میری توجہ کردار پر ہوتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں