نعمت آباد روڈ گندے پانی کا آماجگاہ بن گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نعمت آباد روڈ عرصہ دراز سے گندے پانی اور تعفن پھیلانے کی آماجگا ہ بن چکا ہے جس کی وجہ سے حمید پارک ، صابریہ سراجیہ کالونی، سیف آباد نمبر ایک، نمبر دو ، اسماعیل ٹائون،خوشی آبادی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں،واسا حکام اس پر توجہ نہیں دے رہے ایک ماہ پہلے تک کا بہانہ جنگ روڈ فورس مین لائنز کا جواز اور جگاڑ بھی ختم ہو چکا ہے لیکن اس کے باوجود تاجروں کا معاشی قتل جاری و ساری ہے 90 فیصد دکانیں بوجہ گندا پانی بند ہو چکے ہیں گلیوں بازاروں میں پانی بہہ رہا ہے سارا علاقہ گندے پانی کی ماجگہ بن چکا ہے اور گندے پانی میں کیڑے چل رہے ہیں،ان خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے رانا محمد عدنان نے کہاکہ ہم آج بے بس ہو کر انجمن تاجران اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا اور حکام بالا کو یہ وارننگ دیتے ہیں کہ اگر ایک ہفتے میں اس تعفن زدہ گند ے پانی کا نکاس ممکن نہ ہوا تو علاقہ کی کثیر تعداد جھنگ روڈ بلاک کرنے پر مجبور ہو جائے گی اور اس وقت کوئی مذکراتی راستہ سامنے نہیں آئے گا مظاہرین نے کہاکہ گٹروں کی صفائی کے ناقص انتظام نے واسا کے تمام انتظامات کی کلی کھول دی ہے بدبو اور تعفن سے علاقے میں بیماریاں پھیل چکی ہیں انکھوں اور سر درد کی تکلیف سے دکانداروں کا برا حال ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں