نعیم بخاری سے طلاق کے بعد شادی نہیں کی’طاہرہ سید

لاہور (شوبز نیوز)ماضی کی مقبول گلوکارہ طاہرہ سید نے کہا ہے کہ پہلی شادی طلاق پر ختم ہونے کے بعد انہوں نے دوسری شادی نہیں کی، تاہم ان کی نظر میں محبت آنی جانی چیز ہے۔طاہرہ سید نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی اور بتایا کہ ان کے اور نعیم بخاری کے درمیان خوشگوار انداز میں طلاق ہوئی۔گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے اور نعیم بخاری کے درمیان ایک دفتر میں ملاقات ہوئی جو محبت میں تبدیل ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں