74

”نقاب کشائی”۔ سید محمد سعید الحسن شاہ کی شاہکار تصنیف

حضرت علامہ مولانا سید محمد سعید الحسن شاہ کا شمار ان قابل صد احترام شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے قرآن وسنت کی تعلیمات کے فروغ کو اپنا اولین مشن بنایا اور دین اسلام کی تبلیغ کے ذریعے جو خدمات سرانجام دیں انہیں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں: اچھی مجلس اور بری مجلس کی مثال اس طرح ہے جیسے خوشبو بیچنے والا اور بھٹی جھونکنے والا۔ خوشبو بیچنے والا یا تو تمہیں خوشبو دے گا یا تم اس سے خوشبو خریدو گے اور بھٹی جلانے والا یا تو تمہارے کپڑے جلائے گا یا تم اس سے بری بو پا لو گے، اس حدیث مبارکہ کی روشنی میں ہمیں اﷲ تعالیٰ کے نیک بندوں کی محفلوں میں شریک ہونا چاہیے اور علماء کرام کی لکھی کتابیں بھی پڑھتے رہنا چاہیے، حضرت علامہ مولانا سید محمد سعید الحسن شاہ کی کتاب ”نقاب کشائی” بھی ضرور پڑھنی چاہیے۔ ردقادیانیت کے سلسلہ میں لکھی جانیوالی اس کتاب میں جو حقائق درج ہیں ان سے آگاہی حاصل کرنا ضروری ہے، حضرت علامہ مولانا سید محمد سعید الحسن شاہ کی مستند وجامع تصانیف قبل ازیں بھی شائع ہو چکی ہیں جو اہل اسلام کے لیے بہترین رہنمائی کا ذریعہ بنیں، ان کی نئی تصنیف ”نقاب کشائی” رواں سال شائع ہوئی جو 160صفحات پر مشتمل ہے اور اسے مکتبہ نوریہ رضویہ گلبرگ اے فیصل آباد نے شائع کیا ہے، دل پر اثر کرنیوالی تحریروں پر مشتمل اس کتاب کے بارے میں حضرت علامہ مولانا سید محمد سعید الحسن شاہ نے عرض مؤلف کے نام سے اپنی تحریر میں لکھا ہے کہ یہ غالباً 1988ء کی بات ہے کہ حضرت غازی غلام رسول جامعہ محمدی شریف میری تصانیف کے کاتب عاشق حسین ہاشمی کے ساتھ اس ناچیز کو ملنے کے لیے تشریف لائے اور فرمایا کہ آپ کا انداز تحریر بڑا دلنشین اور اثر انگیز ہے۔ آپ دجال قادیان کے بارہ میں کچھ لکھیں میرے پاس مرزا قادیانی کی کتب نہیں تھیں اس لیے میں نے معذوری ظاہر کی۔ اس پر انہوں نے کچھ کتب مجھے عطا فرما دیں مگر وہ کافی نہیں تھیں پھر میں نے مختلف علماء کرام سے رابطہ کیا۔ مجھے پتہ چلا کہ حضرت علامہ مولانا محمد دین چشتی کے پاس مرزا کی کافی کتب ہیں محترم چشتی صاحب علیہ الرحمہ اس بندۂ ناچیز کے ساتھ بہت عقیدت ومحبت کا اظہار فرمایا کرتے تھے میں اُن کی خدمت میں حضرت ہوا تو آپ نے کمال شفقت اور فراخ دلی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے پاس مرزا کی ساری کتابیں مجھے پیش فرما دیں اور فرمایا میری طرف سے یہ تحفہ قبول کریں۔ صاحبان علم کو معلوم ہے کہ علماء کرام کو کتب سے کس قدر محبت ہوتی ہے۔ میں نے حضرت کی پیش کش کو قبول کر لیا پھر تمام کتب کی فوٹوسٹیٹ کروا کر جلد بندی کروائی، فوٹو کاپیاں اپنی لائبریری میں سنبھال لیں اور اصل کتب حضرت علامہ چشتی صاحب علیہ الرحمہ کو واپس کر دیں۔ اِن کتب کے مطالعہ سے بہت کچھ حاصل ہوا۔ ان دنوں یہ بندۂ ناچیز ”سیرت امام الانبیاء صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم قرآن وبائبل کی روشنی میں” کے موضوع پر کام کر رہا تھا۔ بائبل عہدنامہ قدیم جدید اور دیگر کتب سے حوالہ جات کی تلاش کی مصروفیات زیادہ تھیں بایں ہمہ غازی غلام رسول علیہ الرحمہ کے اصرار پر ایک رسالہ بنام دعوت انصاف وعمل تحریر کر دیا اور اب مرزا قادیانی کی مذکورہ بالا کتب اور دیگر کئی کتب کے حوالہ سے یہ کتاب ”نقاب کشائی” پیش کی جا رہی ہے یہ بندۂ ناچیز اپنے کریم آقا صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی اُمت کو شیطان لعین کے چیلوں اور دین متین پر حملہ آور دہشت گردوں کے ناپاک حملہ سے بچانے میں کہاں تک کامیاب ہوا اس کا اندازہ آپ کو یہ کتاب پڑھ کر ہو گا’ دُعا ہے کہ اﷲ تبارک وتعالیٰ حضور خاتم النبین صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے صدقہ سے اس بندہ ناچیز کی اس ادنیٰ سی خدمت دین کو اپنے حضور شرف قبول سے نوازے اور کل بروز حشر شفیع المذنبین صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے دامن کرم کا سایہ اور شفاعت مقدر فرمائے، آمین ثم آمین۔ درج بالا سطور سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ ”نقاب کشائی” بڑی محنت اور لگن سے مرتب کی گئی ہے، اﷲ کرے اہل اسلام اس کتاب سے خوب استفادہ حاصل کریں ، بلاشبہ! حضرت علامہ مولانا سید سعید الحسن شاہ نے اپنی کتاب ”نقاب کشائی” میں قادیانیت کا جس طرح رد کیا وہ اپنی مثال آپ ہے، انہوں نے اس کتاب میں عقیدہ ختم نبوت پر قرآن وحدیث کی روشنی میں دلائل دیئے اور مرزا قادیانی کی کتب میں درج باتوں کے حوالہ جات دیکر قادیانیت کا رد کیا ہے، یہ کتاب پڑھ کر یہ حقیقت بھی روز روشن کی طرح عیاں ہو جاتی ہے کہ قادیانی کس طرح سیدھے سادھے مسلمانوں کو اسلام اور پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے نام سے دھوکہ دیتے ہیں ورنہ انہیں اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم سے جتنا بغض اور عداوت ہے، شاید دنیا کے کسی بدترین کافر ومشرک کو بھی ان سے اتنا بغض وعداوت نہ ہو، بے شک! ”نقاب کشائی” میں مرزا غلام احمد قادیانی کے بارے میں چونکا دینے والے حقائق تحریر کئے گئے اور اس کے اصل چہرے سے نقاب اٹھا دیا گیا ہے، حضرت علامہ مولانا سید سعید الحسن شاہ نے اپنی کتاب ”نقاب کشی” کے ذریعے ردقادیانیت کا فریضہ نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دیا ہے اور ان کا انداز تحریر بھی شاندار ہے، دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں