نقل لگانے کی ویڈیو وائرل سپرنٹنڈنٹ اور نگران عملہ معطل

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) سی ای او ایجوکیشن رائو عبدالکریم نے کھرڑیانوالہ کے امتحانی سنٹر میں میٹرک کے سالانہ امتحان میں نقل لگاتے طلبہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر سپرنٹنڈنٹ سمیت نگران عملہ کو معطل کر دیا اور پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا حکم دیدیا۔معطل ہونیوالوں میں سپرنٹنڈنٹ رضوانہ مقبول، نگران فرزانہ اور عطیہ بی بی شامل ہیں، کھرڑیانوالہ کے علاقہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول286ر۔ب کھرڑیانوالہ میں میٹرک کے سالانہ امتحان میں طلبہ کی نقل لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں