(ن)لیگ کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب13اگست کو ہوگی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادکے زیراہتمام یوم آزادی کے سلسلہ میںپروقارتقریب 13اگست بروزبدھ بوقت سہ پہر5بجے میونسپل کارپوریشن کے ہال میں منعقدہوگی ۔تقریب کی صدارت سٹی صدروسابق ایم پی اے شیخ اعجازاحمدکریں گے جبکہ سٹی جنرل سیکرٹری میاں ضیاء الرحمان نقابت کے فرائض اداکریں گے ۔جشن آزادی تقریب کے مہمان خصوصی ڈویژنل صدرپاکستان مسلم لیگ ن حاجی اکرم انصاری ہوں گے جبکہ مہمانان اعزازسابق ایم این اے میاں عبدالمنان ودیگراراکین قومی وصوبائی اسمبلی ہوں گے ۔تقریب میںسابق ممبران ،ٹکٹ ہولڈرز سمیت مسلم لیگ ن اورذیلی تنظیموں کے عہدیداران وکارکنان بھرپورشرکت کریں گے ۔تقریب میں معرکہ حق کے شہداء اورغازیوں کوخراج عقیدت پیش کیاجائے گاجنہوںنے بھارت کودھول چٹاکراپنی برتری دنیاکے سامنے ثابت کردی ۔وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈمارشل جنرل عاصم منیرسمیت دیگرکوخراج تحسین پیش کیاجائے گااورملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعاکابھی اہتمام ہوگا۔تقریب کے اختتام پریوم آزادی کاکیک کاٹاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں