نمائشی ہاکی میچ لیجنڈز الیون نے جیت لیا

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام ہاکی لیجنڈز اور جرنلسٹس الیون کے درمیان منعقدہ نماشی ہاکی میچ لیجنڈز الیون نے دو گولز کی سبقت سے جیت لیا۔ نصیر بندہ ہاکی گراونڈ اسلام آباد میں منعقدہ میچ میں لیجنڈز الیون کی قیادت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد جبکہ جرنلسٹس الیون کی قیادت پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کی۔ نماشی میچ میں نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوی، ہاکی لیجنڈ شہباز سینر، ہیڈ کوچ اولمپین طاہر زمان، اولمپین انجم سعید، اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل رضوان الحق رضی نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں