نمازجمعہ کایکساں وقت مقرر

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) یو اے ای کی تمام مساجد میں جمعہ کی نماز اور خطبے کا یکساں وقت مقررکردیا گیااماراتی جنرل اتھارٹی آف اسلامی امور کے مطابق نیا نظام 2جنوری 2026سے نافذ ہوگا، تمام مساجد میں جمعہ کا خطبہ اور نماز 12بج کر 45منٹ پر ادا کی جائیگی۔اس سے پہلے دبئی اور ابوظہبی میں جمعہ کی نماز عام طور پر 1:30بجے جبکہ شارجہ اور شمالی امارات میں 12:30بجے کے قریب ہوتی تھی لیکن اب پورے ملک میں ایک ہی وقت مقرر کردیا گیا ہے۔اماراتی جنرل اتھارٹی آف اسلامی امور نے نمازیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ مقررہ وقت کی پابندی کریں اور نماز کو متعین کردہ وقت پر ادا کرنے کا اہتمام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں