95

نماز تراویح میں قرآن پاک سننے اور سنانے والے اللہ کی رحمتیں حاصل کرتے ہیں

جڑانوالہ(نامہ نگار)جامع رضویہ تعلیم القرآن جامع مسجد بلال محمد علی پارک جڑانوالہ میں ماہانہ درس حدیث اور گیارہویں شریف کے حوالہ سے باقاعدہ محفل کا اہتمام کیا گیا۔جس کی صدارت ناظم اعلی تحریک اہل سنت پاکستان پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی نے کی۔ صدر محفل نے درس حدیث دیتے ہوئے واضح کیا کہ نماز تراویح میں قرآن پاک سننے اور سنانے والے اللہ کی رحمتیں حاصل کرتے ہیں اس سال جامع رضویہ تعلیم القرآن سے حفاظ کرام 40 مساجد میں نماز تراویح پڑھا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جن خوش قسمت لوگوں نے پہلے عشرے میں رحمت حاصل کی وہ اللہ کی بارگاہ سے بخشش اور مغفرت پائیں گے انہوں نے کہا اس ادارے کی علاقے کیلئے بہت بڑی خدمت ہے کہ جڑانوالہ اور گردونواح کے تقریبا 40 مساجد کے اندر اس ادارے کے حفاظ کرام تراویح میں قران سنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس عظیم بابرکت مہینے میں قرآن پاک تراویح میں سننے والے اور خوش قسمت حفاظ قرآن پاک سنانے والے اللہ کی رحمتیں حاصل کرتے ہیں نیکیوں کا ذخیرہ جمع کرتے ہیں اسی طرح محفل میں صاحبزادہ محمد فضل رسول نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج ہم قرآن پاک کو صحیح سمجھ کر عمل کریں اور اس کی تلاوت کا ماحول بنا لیں تو دنیا و آخرت سنور سکتی ہے جب تک لوگ قرآن پڑھتے رہے اور سمجھتے رہے تب تک وہ زمانے میں معزز رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں