نمایاں کارکردگی،پاکستان سٹاک مارکیٹ نے15ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج نے کارکردگی اور منافع میں پندرہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا، سٹاک انویسٹرز کی تعداد بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔پی ایس ایکس کی خصوصی رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جو بھی سرمایہ کاری کریگا وہ50فیصد سے زیادہ منافع کمائے گا، پاکستان سٹاک ایکسچینج کارکردگی اور منافع میں بھارت، سری لنکا، یو اے ای، چائنا سٹاک مارکیٹس سے بہت بہتر رہی۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ریکارڈ ررفتار نے مارگن سٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، ہانگ کانگ، جاپان ،سنگاپور،ترکیہ کے حصص بازار بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج کا مقابلہ نہ کر سکے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج 15ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پربراجمان ہو گئی، پہلی بار 30فیصد اضافے سے نئے انویسٹرز کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے انویسٹرز کی تعداد 1لاکھ 60ہزار کی حد عبور کرگیا، انویسٹرز کی مجموعی تعداد پہلی بار 4لاکھ 64ہزار کا ہندسہ عبور کرگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں