3

نمبرداروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ

گوجرہ(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے کہاہے کہ نمبرداران ہمارے دست وبازوں ہیں ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول کلب گوجرہ میں نمبرادارن کنوشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس کی صدارت صدر نمبرداران تحصیل گوجر ہ چوہدری ظفر اقبال وڑائچ نے کی ۔کنونشن میں اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ چوہدری ریاض احمد گجر،ڈی ایس پی گوجرہ علم دین،ایم ایس گوجرہ ڈاکٹر رانا وسیم حیات خاں،سید ناصر عباس شیرازی ، چیف آفیسرسید یاسر علی شاہ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت گلزار شاہدبھی موجود تھے۔جبکہ جنرل سیکرٹری نمبرداران میاں عمیر خالدنے خطاب کر تے ہو ئے ریو نیو سے متعلقہ نمبرداران کوبلوں اور آبیانہ وغیرہ سے متعلقہ دیگر درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے ان کے مسائل کوفوری حل کر نے کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ نمبرداران گائوں کی سطح پر حکومت کی نمائندگی کر تے ہیںاور ہر قدم پر ذمہ دارکا مظاہرہ کر تے ہیں انہوں نے کہاکہ ان کے دروازے گوجرہ سمیت ضلع بھر کے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں