نمبر پلیٹس سے متعلق نیا حکم نامہ

اسلام آباد (بیوروچیف) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے حوالے سے اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق شہری اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ کسی بھی نجی دکان یا مستند وینڈر سے بنوا سکتے ہیں اوراب سرکاری طور پر جاری کردہ نمبر پلیٹ لگانا لازمی نہیں ہوگا۔ تاہم شرط یہ ہے کہ پلیٹ کا ڈیزائن، سائز اور فارمیٹ حکومتِ پنجاب کے مقرر کردہ معیار کے مطابق ہو، مقررہ ڈیزائن پر پوری اترنے والی پلیٹ کو قانونی تصور کیا جائے گا۔ ٹریفک پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ چیکنگ کے دوران شہریوں سے اصل سرکاری نمبر پلیٹ کا مطالبہ نہ کیا جائے اور نہ ہی صرف اس بنیاد پر چالان کیا جائے۔حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور نمبر پلیٹس کی دستیابی کے مسائل کو کم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں