نواب شیر وسیر کے فارم ہاؤس پر فائرنگ،1ملازم قتل ،خاتون زخمی

جڑانوالہ(نامہ نگار) آزاد امیدوار حلقہ این اے 96 ملک نواب شیروسیر کے فارم ہائوس پر فائرنگ سے 75سالہ ملازم قتل جبکہ خاتون زخمی ہو گئی’ملک نواب شیروسیر کے ڈیرے پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جسکے نتیجہ میں انکی ملازمہ خاتون رانی بی بی اور ایک ملازم شاعت علی زخمی ہو گیا۔زخمیوں کوالائیڈ ہسپتال لایاگیا جہاں شاعت علی دم توڑ گیا۔ فارم ہائوس پر فائرنگ کی خبر پورے شہر میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ۔لنڈیانوالہ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے جڑانوالہ ہسپتال منتقل کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں