فیصل آباد(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) مرکزی کونسل کے ممبر سید محمد علی بخاری نے ایون ریفرنس فیلڈ میں میاں نواز شریف کی بریت حق سچ کی فتح ہے اور انشاء دیگر جھوٹے اور بے بنیاد کیسز میں بھی وہ سرخرو ہونگے اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا سیاسی بیانیہ آج چاروں صوبوں میں زبان زدعام ہے وقت نے ہمارے قائد نواز شریف کی متنازعہ نا اہلی اور انکی آئینی منصب سے ماورائے آئین سبکدوشی کے متعصبانہ اور عاقبت نا اندیشانہ فیصلے کو مسترد کر دیا ، 2018 ء میں پی ٹی آئی نے جنرل باجوہ اور جسٹس ثاقب نثار سے مل کر مسلم لیگ ( ن ) سے لیول پلینگ فیلڈ چھینی تھی پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے پانامہ کی سازش سے میاں نواز شریف کو انتخابی سیاست سے باہر رکھا اس وقت میاں نواز شریف کے مخالفین کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں ۔
32