فیصل آباد(پ ر)مسلم لیگ (ن)سٹی فیصل آباد کے نائب صدر چوہدری عبدالجبارجٹ نمبردارنے اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پرحق وسچ کی فتح قراردیا ہے یہ انصاف کی جیت ہے میاں نوازشریف پر تحریک انصاف کی سابقہ حکومت نے جھوٹے مقدمات قائم کئے ہوئے تھے میاں محمد نوازشریف انشاء اللہ چوتھی باروزیراعظم منتخب ہوجائیں گے اور2024ء میں ہونے والے انتخابات میں 2/3دوتہائی اکثریت سے مسلم لیگ ن حاصل کرے گی میاں نوازشریف عوام کی توقعات پرپورا اتریں گے اورعوام کومشکلات سے نکال لیں گے مہنگائی کم ہو جائے گی عوام خوشحال ہونے سے ملک سے دہشت گردی کوختم کردیا جائے گا۔
70