52

نوازشریف کا بیانیہ کسی کیخلاف انتقامی کارروائی نہیں

فیصل آباد (پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ٹائون نائب ناظم جناح ٹائون ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم قائد میاں نواز شریف کا بیانیہ کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں بلکہ ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے آ گے بڑھنا ہے تاکہ عام آدمی خوشحال ہو اور ہم ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل شامل ہو سکیں کیونکہ سابقہ حکومت کی عوام کش پالیسیوں کی وجہ سے ہم بہت پیچھے چلے گئے اب وقت ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنا نہیں بلکہ آ پس کے اختلاف بھلا کر ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ نواز شریف کا بیانیہ سستی روٹی ، سستا آ ٹا ، گھی ، چینی اشیائے خوردونوش و صرف اور سستا پٹرولیم مصنوعات سمیت ترقیاتی منصوبے ہیں ۔ قائد میاں نواز شریف کے والہانہ استقبال اور مینار پاکستان پر تاریخ ساز جلسہ نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ آ ج بھی کروڑوں عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور پوری قوم ان کی عوام دوست پالیسیوں ک کی وجہ سے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں