20

نوازشریف کومنظم سازش کے ذریعے ہٹایاگیا تھا

فیصل آباد (پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری ریاض گجر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور وہ ملک کو معاشی طاقت بنانا چاہتے تھے مگر ایک منظم سازش کے ذریعے انہیں ہٹایا گیا تھا جس نے ملک کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا ۔ میاں نواز شریف کے بغیر پاکستان ادھورا ہے ۔ پاکستان میں جتنے بھی بڑے پراجیکٹس لگے وہ میاں محمد نواز شریف کے دور حکومت میں لگے اگر ان بڑے پراجیکٹس کو پاکستان سے نکال دیا جائے تو باقی کھنڈر بچے گا ۔ ترقی اور خوشحالی کا دوسرا نام میاں محمد نواز شریف ہے۔ انہو ںنے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے موٹر ویز کے جال بچھائے جس کی وجہ سے فاصلے سمٹ کر رہ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں