54

نوازشریف کو کلیئرنس مل گئی

اسلام آباد’ لندن(بیوروچیف’ مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف کوقانونی ٹیم نے21اکتوبر کو وطن واپسی کیلئے باقاعدہ کلیئرنس دے دی، نوازشریف کی وطن واپسی کی راہ میں کوئی قانونی مشکل حائل نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نے شرکا کو بریفنگ دی، اجلاس میں شہبازشریف، اسحاق ڈار ، عطا تارڑ، ودیگر رہنما شریک ہوئے۔قانونی ٹیم نے نوازشریف کو وطن واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی ہے، نوازشریف کی وطن واپسی کی راہ میں کوئی قانونی مشکل حائل نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں