جڑانوالہ(نامہ نگار)ایم این اے ملک نواب شیروسیر سے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماوں ملک مستنیر شاہد اقبال اعوان، چویدری عمر سہیل کھٹانہ گجر و دیگران نے پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی اور حلقہ کے مسائل سے آگاہ کرتے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا وفد کے ارکان نے ملک نواب شیروسیر کو بتایا کہ میاں نواز شریف،میاں شہباز شریف کی ہدایت پر الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے حلقہ پی پی 99 پاکستان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور آئندہ ہونیوالے انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگی ملک نواب شیروسیر ایم این اے و امیدوار این اے 96 نے وفد کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے نوجوان اور مخلص کارکنان پارٹی کا قمیتی اثاثہ و سرمایہ ہیں آنیوالا دور نوجوان نسل کا ہے نوجوانوں کو چاہیے کہ گالی گلوج کی سیاست کو ختم کرکے اپنے روشن مستقبل پر توجہ دیں کیونکہ ملک کی بھاگ دوڑ نوجوان نسل نے سنھبالنی ہے عمران خان نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے پی ٹی آئی کی سیاست کا تابوت ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن ہو چکا ہے انتشار کی سیاست نے نوجوان نسل میں بگاڑ پیدا کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل عوام سے کئے گئے وعدوں کی تعبیر ہے سیاست کو عبادت سمجھ کر رہے ہیں آئندہ بھی عوام کے ووٹوں کی طاقت سے کامیاب ہو کر عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گئے
29