فیصل آباد(پ ر) قائد مسلم لیگ (ن)نواز شریف کے استقبال کیلئے ریلیاں جا رہی ہیں۔4 سال بعد ہمارے قائد واپس آ رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار CC91 سابق چیئرمین رانا اویس، سوشل میڈیا کوآرڈی نیٹر دانش چوہدری نے کیا ‘ انہوں نے کہا کہ نواز شریف21 اکتوبر کو ملک میں واپس آ رہے ہیں، ہم بسیں بھرکر جا رہے ہیں، لوگ بہت زیادہ ہیں۔ ہمارا قائد قانون کا پابند اور دلیر ہے،قائد مسلم لیگ (ن)کوپاکستان کی خوشحالی کو خوش آمدید لاہور کہنے جا رہے ہیں۔جنوری 2024کو الیکشن کے بعد نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ 2014میں نواز شریف کی کامیاب حکومت کے خلاف سازش کا آغاز کیا گیا، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سازش کو کامیاب کروایا، نواز شریف کے خلاف سازش کرنیوالے پاکستان کے مجرم ہیں۔
56