24

نوازشریف کے استقبال کیلئے یوتھ ونگ کے جوانوں کا جذبہ قابل دید ہے

فیصل آباد (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پی پی 118 سٹی فیصل آباد میں قائد میاں محمد نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلہ میں اور یوتھ ونگ میں نئے شامل ہونے والے نوجوانوں میں نوٹیفکیشن دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عاطف کسانہ سٹی صدر یوتھ ونگ نے بطور مہمان خصوصی اور شیخ خالد لاڈا جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پی پی 118، میاں اقبال شریف ، راناامتیازاحمد سینئرنائب صدور’ میاں امان اللہ نائب صدر’ اقبال وزیر سیکرٹری اطلاعات ، ملک زاہد مجید جنرل سیکرٹری ، آصف وہرہ سینئر نائب صدر سوشل میڈیا کی بطور مہمان اعزاز شرکت’ اجلاس کی صدارت ملک عمر گلزار زونل صدر نے کی اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض طارق سیلم انصاری جنرل سیکرٹری نے ادا کئے اور میزبانی میاں حسن سخاوت سینئر نائب صدر نے کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاطف کسانہ سٹی صدر نے کہا کہ قائد میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے یوتھ ونگ کے نوجوانوں کا جذبہ قابل دید ہے’ انہوں نے کہا کہ نواز شریف مشکلات اور بحرانوں میں جکڑی قوم کی امیدوں کا محور ہے، ماضی گواہ ہے کہ پہلے بھی نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے ترقی کی منزلیں طے کی تھیں اور ملک بحرانوں اور اندھیروں سے نکالا تھا’ عاطف کسانہ نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان پر ایک ایسے حکمران عمران نیازی کومسلط کردیا گیا جس کام صرف کرکٹ کھیلنا تھا’ اس نے ہستے بستے ترقی کرتے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا جس کی وجہ سے آج کروڑوں عوام مہنگائی اور لا قانونیت کی وجہ سے پریشان ہیں’ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے اور عوام کے ووٹوں سے ایک بار پھر نواز شریف وزیراعظم بنے گا اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا’ آخر میں یوتھ ونگ میں یوسی لیول پر نئے شامل ہونے والے نوجوانوں کو نوٹیفکیشن دیے گئے اور مبارکباد پیش کی گئی’ اجلاس میں دیگر عہدیداران ملک ارسلان عارف ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، ملک شہزاد جوائنٹ سیکرٹری، امجدسندھو، میاں کاشف نائب صدور’ ملک سبیل سیکرٹری سوشل میڈیا اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں