لاہور (بیوروچیف) سربراہ مسلم لیگ ن نوازشریف کے پوتے زید حسین نواز کے نکاح کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، وزیراعلی مریم نواز شریف سمیت ملکی و غیرملکی مہمانوں نے شرکت کی جس دوران راحت فتح علی خان نے قوالی نائٹ میں پرفارم کیا ۔تفصیلات کے مطابق سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کا نکاح نوازشریف کے دیرینہ دوست معروف صنعتکار شیخ حبیب الرحمان کی بیٹی ایمن حبیب سے ہوا۔ تقریب میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، پرویزرشید، سہیل ضیا بٹ، عمرسہیل ضیا بٹ، چیف سیکرٹری پنجاب زاہداخترزمان، علی ڈار، جنید صفدر، خواجہ آصف، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، ذیشان ملک، حاجی طلعت سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی نکاح کی تقریب میں امریکہ، بھارت، برطانیہ اور اٹلی سمیت غیرملکی مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
3