نواز شریف آج بھی قوم کے مقبول ترین لیڈر ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ فیڈریشن کے سنیئر رہنما حاجی افتخار سندھو نے کہا کہ میاں نواز شریف آج بھی قوم کے مقبول لیڈر ہیں، میاں نواز شریف تین مرتبہ وزیر اعظیم رہے اور اپنے ہر دور حکومت میں ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا، پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرانے کا سہرا نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے سر ہے، جو مسلم لیگ (ن) کا فخر ہیں، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر کہا کہ میاں نواز شریف عوام کے مقبول رہ نما ہیں جنہوں نے اپنی وزارت عظمی کے ادوار میں پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لیے دن رات ایک کر کے ملک کی خدمت کی۔ ان کے مخالفین کی کارکردگی محض تقریروں تیک محدود رہی یہی وجہ ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے محبت کرتی اور اس پر بھر پور اعتماد کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں