52

نواز شریف ابھی تک نااہل’ الیکشن نہیں لڑسکتے

اسلام آباد (بیوروچیف)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف گوہر خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی نہیں لگ سکتی،بلے کا نشان لے لیا گیا تو پارٹی کو بڑا نقصان ہوگا، بلے کا نشان نہیں دیا گیا تو پہلے ہائیکورٹ پھر سپریم کورٹ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چیئرمین ہیں اور رہیں گے ہم ان کی ہدایات مانتے ہیں، قانونی طور پر نگراں وزیر، اس کا بیٹا یا بھائی الیکشن نہیں لڑسکتا تحریک انصاف کا آن لائن جلسہ بہت کامیاب رہا، سوشل میڈیا پر چار ملین لوگوں نے جلسہ دیکھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی سویلین کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں نہیں ہونا چاہئے، دلی خواہش ہے اعتزاز احسن پی ٹی آئی میں آجائیں، لطیف کھوسہ کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر بہت خوشی ہے، اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کا ممبر نہیں ہے، ہمارا موقف ہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران عدلیہ سے لیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں