6

نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا مکمل،افتتاح4فروری کو ہوگا

سرگودھا(بیورو چیف) اہلیانِ سرگودھا اور گرد و نواح کے اضلاع کے لیے ایک تاریخی اور طویل انتظار کے بعد بڑی خوشخبری۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی مکمل ہوگیا، باضابطہ افتتاح 4 فروری کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کریں گے۔اس سلسلے میں افتتاحی تقریب اور عوامی استقبال کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم انتظامی اجلاس صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد برتھ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے سیاسی امور کے مشیر زیشان عاشق ملک، کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی، آر پی او شہزاد آصف خان، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم اور ڈی پی او صہیب اشرف بھی شریک تھے۔ اجلاس میں سرگودھا اور خوشاب کے پارلیمنٹرینز، مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں