9

نواز شریف انسٹیٹیوٹ سرگودھا کی عوام کیلئے تحفہ ہے

سرگودھا(بیوروچیف)نواز شریف انسٹیٹیو ٹ آف کارڈیالوجی وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا سرگودھا ڈویژن کے لیے عظیم تحفہ ہے۔جدید طرز کے ہسپتال کا قلیل مدت میں مکمل ہونا پنجاب حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ان خیالات کا اظہار عرفان ایگز ڈیلر مسلم بازار سرگودھا کے ایم۔ڈی چوہدری عمران رمضان اور چوہدری عرفان رمضان نے کیا۔انہوں نے کہا قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ازخود اس کا افتتاح کریں گے، 2 سو بستروں پر مشتمل یہ جدید ترین ہسپتال تقریبا ساڑھے گیارہ ارب روپے کی لاگت سے ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں