نواز شریف انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی سرگودھا کی جلد فعالی کے فیصلے

سرگودہا (بیورو چیف)ایڈوائزر ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے آج نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودہا کا دورہ کیا۔ انہوں نے زیر تعمیر منصوبے کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور تعمیراتی معیار، ڈیزائن اور سہولیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔اس موقع پر سی ای او آئی ڈیپ ماریہ علی، پرنسپل سرگودہا میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر وارث فاروقہ، ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اہلیانِ سرگودہا کے لیے خصوصی تحفہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں