کراچی(بیوروچیف) تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی پاناما نہیں اقامہ کیس میں ہوئی،آصف زرداری تاخیری حربے استعمال کر کے ریاست کیساتھ معاملات سلجھالیتے ہیں اسی لئے کامیاب ہیں، عمران خان اور نواز شریف کے مقدمات میں فرق ہے، نواز شریف کو فیئر ٹرائل نہیں ملا۔ تجزیہ کار نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی پاناما میں نہیں اقامہ کیس میں ہوئی، پاناما کیس میں بنی جے آئی ٹی نے اس میں سے اقامہ نکال لیا تھا، سپریم کورٹ نے اقامہ ٹرائل پر بھیجنے کی بجائے وکیل سے سوال جواب کر کے وزیراعظم کو نااہل قرار دیدیا تھا، سپریم کورٹ نے جس طرح سرسری سماعت کے بعد نواز شریف کو نااہل قرار دیا عمران خان کے ساتھ ایسی کوئی کارروائی نہیں ہوئی، پاناما جے آئی ٹی کی نگرانی کرنے والے جسٹس اعجاز الاحسن ابھی بھی سپریم کورٹ کے جج ہیں، نواز شریف کو العزیزیہ کیس میں آٹھ سال کی سزا ہوئی، نواز شریف کو ایون فیلڈ میں بھی سزا ہوئی۔
63