55

نواز شریف اور مریم نواز کی زیر صدارت ، شیخ اعجاز نے سٹی صدر ہونے کا حق اداکردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابق رکن پنجاب اسمبلی اورمسلم لیگ ن فیصل آباد کے سٹی صدر شیخ اعجازاحمدنے ایئرپورٹ پرسابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اورمریم نوازشریف سے ہونے والی ملاقات کے دوران سمن آبادمیں گلے پرڈور پھرنے سے نوجوان کی جان ضائع ہونے کے واقعہ کے بعد کائٹ فلائنگ ایکٹ بنانے اور اسے ہوائی فائرنگ سمیت ناقابلِ ضمانت جرم قراردینے کی تجویزدینے اورپارٹی کارکنوں کو پارٹی کاعلامتی نشان قراردیتے ہوئے دھوبی گھاٹ گرانڈ میں ذوالفقارعلی بھٹوکے ایک جلسہ میں چیف سیکرٹری پنجاب کواٹھاکرپیپلزپارٹی کے صدرکواپنے ساتھ بٹھانے کاواقعہ بیان کرکے کارکنوں کوعزت دینے کی درخواست کی جس پرمیاں نوازشریف نے قہقہہ لگاتے ہوئے ازراہ مذاق انہیں اپنی نشست پربٹھانے اورخودان کی سیٹ پرجانے کی بات کردی۔شیخ اعجازنے پی ایچ اے اورایف ڈبلیوایم سی کے عارضی ملازمین کونکالنے اورفیصل آباد انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال پرخصوصی توجہ دینے کی نشان دہی کی ان کاہناتھاکہ ہسپتال میں صرف ایک سرجن ہیں جبکہ 6-7اضلاع سے لوگوں کوآناپڑتاہے اورانہیں بائی پاس کے لئے لاہورجاناپڑتاہے۔ ملاقات کرنے والوں میں سابق وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ خاں اوران کے دامادراناحمدشہریارخاں کے علاوہ موجودہ وسابق اراکین اورٹکٹ ہولڈرزشامل تھے تاہم گفتگوکرنے والوں میں صرف 4موجودہ و سابق ارکان اسمبلی شامل تھے ان میں سے میاں فاروق نے میاں نوازشریف سے تعمیروترقی کے منصوبوں اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کامطالبہ کیا۔میاں نوازشریف نے صوبائی وزیرانسانی حقوق وپارلیمانی امورسردارخلیل طاہرسندھوکوسینیٹر بننے کی پیشگی مبارکبادپیش کی دیگر رہنماں میں سینیٹ ٹکٹ ہولڈرطلال چوہدری،چوہدری عابدشیرعلی،چوہدری فقیرحسین ڈوگر،مہرحامدرشید،راناشعیب ادریس،راناعلی عباس خاں،سابق میئررزاق ملک،خواجہ رضوان،آزادعلی تبسم میاں عرفان منان، چوہدری عارف گل،حاجی محمد اکرم انصاری رکن قومی اسمبلی چودھری شہباز بابر خان بہادر،جعفر علی ہوچہ، چودھری عارف گل،را کاشف رحیم،ظفر اقبال ناگرہ، عظمی جبین، قدسیہ بتول، نواب شیر وسیر، علی گوہر بلوچ، راجہ،دانیال احمد، محمد اشرف چوہدری،محمد صفدر شاکر،خالد پرویز،مسلم لیگ ن سٹی کے جنرل سیکرٹری میاں ضیاالرحمان، میاں اجمل آصف، پی پی112سے سابق ٹکٹ ہولڈراسراراحمدمنے خان کی جگہ ان کے بھانجے حسن خان، بھی موجود تھے جن سے میاں نوازشریف نے اسراراحمدمنے خاں کی خیریت دریافت کی اوراپنی طرف سے انہیں سلام پہنچانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں