نواز شریف خاندان کو عدالتوں سے انصاف ملا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے جلا ئوگھیرا ئو منصوبہ کامیاب نہیں ہو گا میاں نواز شریف خاندان اور ان کے ارکان کو سڑکوں سے نہیں عدالتوں سے انصاف ملا پی ٹی آئی کوبھی عدا لتو ں میںجانا چاہئے-ان کاکہناتھاکہ مرکز اورپنجاب حکومت نے ڈیڑھ سال میں بڑی مشکل سے عوام کو مہنگائی سے نکالاہے اور عوام خوشحال ہیں جبکہ پی ٹی آئی ایک بار پھر انتشار چاہتی ہے اسے اپنے بانی کی رہائی کیلئے سڑکوں پر تماشہ لگانے کی بجائے عدالتوں میں قانونی جنگ لڑنی چاہیے موسمیاتی تبدیلی ملک گیر احتجاج سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ وہ جیل توڑ کر اپنے قیدی لے جائیں گے، پی ٹی آئی کے پاس دو راستے ہیں یا تو جیل توڑ کر قبضہ کر لے یا قانونی راستہ اختیار کرکے اپنے قیدی کو رہائی دلوائیں۔انہوں نے کہا کہکوئی بھی سیاسی کارکن جیل میں نہیں ہونا چاہیے جس شخص نے 90 دن کا اعلان کیا ہے ان کا ماضی کا ریکارڈ اچھا نہیں رہا،یہ وہی شخص ہے جو ماضی میں اسلام آباد میں کارکنوں کو اکیلا چھوڑ کر چلا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں