نواز شریف عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کیلئے متحرک

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر ن لیگ کے صدر نواز شریف نے پارٹی کوگراس روٹ پرمتحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق صدرمسلم لیگ ن نواز شریف نے جنوری سے باقاعدہ عوامی رابطے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وہ جنوری میں ملاقاتوں کا آغاز کریں گے ،ملاقاتیں ن لیگ سیکرٹریٹ میں ہوں گی،پہلے مرحلے میں پنجاب کی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی،پنجاب کی قیادت سے چارمرحلوں میں ملاقاتیں کی جائیں گی،پنجاب کوعوام میں مقبول ترین جماعت بنانے کیلئے باقاعدہ عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں