55

نواز شریف نے سیاسی مصروفیات کا آغاز کردیا

لاہور(بیوروچیف)قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے4سال بعد پارٹی آفس میں سیاسی مصروفیات کا آغاز کر دیا۔ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے لئے ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں خصوصی دفتر بنایا گیا ہے، سابق وزیراعظم آج4سال بعد مریم نواز کے ہمراہ پارٹی آفس ماڈل ٹائون پہنچے ہیں۔ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں بنائے جانے والے اپنے دفتر میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے اور اس سلسلے میں آج متعدد سیاسی ملاقاتیں کی ہیں،پارٹی دفتر پہنچنے پر انچارج مسلم لیگ (ن) ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ انوشہ رحمان نے قائد ن لیگ میاں نواز شریف کو دفتر کے مختلف شعبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف نے آئندہ ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوازشریف آئندہ ہفتے سب سے پہلے مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ پارٹی قائد کا دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں کا شیڈول بھی طے کیا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ(ن)کے اہم اجلاس میں نوازشریف کے ملک کے چاروں صوبوں کے دوروں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوازشریف 10 نومبر کے بعد ملک بھر میں دوروں کا آغاز کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں