53

نواز شریف واپسی کے بعد کیا کرینگے؟ رانا ثنا اللہ نے بتا دیا

لاہور (بیوروچیف)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کے بعد کا ابتدائی پلان بتا دیا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف 21اکتوبرکو لاہور پہنچیں گے اور اس کے بعد وہ مینارِ پاکستان جائیں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہماری الیکشن مہم کا آغاز مینارِ پاکستان سے ہوگا، مینارِ پاکستان پر جلسہ ہوگا جس سے نواز شریف خطاب کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کے خلاف جتنے بھی کیسز ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما نے گزشتہ روز کہا تھا کہ نواز شریف نے 21 اکتوبر کو ایئر پورٹ سے کہاں جانا ہے یہ وزیرِ داخلہ نہیں عوام کا فیصلہ ہو گا۔رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ نواز شریف کے خلاف جھوٹے کیس بنا کر ملک اور عوام کے ساتھ دشمنی کی گئی، نواز شریف ہمیشہ کی طرح عدالتوں میں قانون کے مطابق تقاضے پورے کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں