75

نواز شریف کابھر پور اعتماد، چوہدری شیرعلی پارلیمانی بورڈ میں شامل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی ہدایت پرمسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی منظوری کے بعد چیئرمین الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار نے عام انتخابات برائے 2024 ء کیلئے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے ارکان کے ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا’بابائے سیاست چوہدری شیر علی سمیت 35 رکنی پارلیمانی بورڈ کی مشاورت سے قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ جاری کئے جائیں گے۔ چیئرمین سنٹرل الیکشن سیل پاکستان مسلم لیگ (ن) سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی طرف سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اسحاق ڈار’ خواجہ محمد آصف’ مریم نواز شریف’ رانا تنویر حسین’ احسن اقبال’ حمزہ شہباز شریف’ غلام دستگیر خان’ چوہدری شیر علی’ رانا ثناء اﷲ خاں’ پرویز رشید’ خواجہ سعد رفیق’ سردار ایاز صادق’ میاں جاوید لطیف’ اقبال ظفر جھگڑا’ سردار یعقوب ناصر’ کیپٹن (ر) محمد صفدر’ طارق فضل چوہدری’ امیر مقام’ مرتضیٰ جاوید عباسی’ سردار محمد یوسف’ سردار اویس خان لغاری’ ملک سیف الملوک کھوکھر’ عطاء اﷲ تارڑ’ مریم اورنگزیب’ ملک احمد خان’ ملک ندیم کامران’ شیخ فیاض الدین’ عبدالرحمن کانجو’ حاجی ملک عمر فاروق’ عبدالرزاق ڈھلوں’ اظہر لغاری’ جعفر حسن مندوخیل’ بشیر میمن’ کیسومال خیل داس اور سردار اورنگزیب نلوتا پارلیمانی بورڈ کا حصہ ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں