32

نواز شریف کارمضان میں عمرے کیلئے نہ جانے کا امکان

اسلام آباد(بیوروچیف)مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف اس برس رمضان کے آخری دس دنوں میں عمرے کیلیے جانے کی اپنی روایت سے انحراف کرتے ہوئے سعودی عرب نہیں جائیں گے اور2اپریل کو سینیٹ انتخاب میں ووٹ ڈالیں گے۔ وہ فی الحال لندن بھی نہیں جارہے اور اپنے فزیشنز سے رابطے میں ہیں جو ان کی صحت کی صورتحال کے حوالے سے مطمئن ہیں۔معتبر ذرائع کے مطابق نواز لیگ کے سربراہ نے بتایا ہے کہ انکے سعودی عرب اور وہاں سیل ندن جانے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ پاکسانی ہیں اور انہون نے جلاوطنی معطل کرکے اپنے اہل وطن کے ساتھ وطن میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں