57

نواز شریف کا استقبال ، چوہدری شیر علی میدان میں آگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بابائے سیاست چوہدری شیر علی اپنے عظیم قائد میاں محمد نواز شریف کے استقبال کو تاریخ ساز بنانے کیلئے میدان میں آ گئے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد’ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی21 اکتوبر کو وطن واپسی پر ان کے فقیدالمثال استقبال کیلئے چوہدری شیر علی نے فیصل آباد بھر میں اپنے دیرینہ ساتھیوں’ سابق ارکان اسمبلی’ پارٹی ٹکٹ ہولڈرز’ لیگی کارکنوں’ تاجروں اور ہر طبقہ فکر سے وابستہ شخصیات سے رابطے تیز کر دیئے ہیں، بابائے سیاست چوہدری شیر علی کی کاوشوں سے زندہ دلان فیصل آباد سیاسی میدان میں سرگرم عمل ہو چکے ہیں اور میاں محمد نواز شریف کے تاریخ ساز استقبال کیلئے شہریوں میں پایا جانیوالا جوش وجذبہ اپنی مثال آپ ہے، چوہدری شیر علی نے اپنے عظیم قائد میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر ان کے فقیدالمثال استقبال کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل بھی شروع کر دی ہے اور ”کشمیر ہائوس” ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے، یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ بابائے سیاست چوہدری شیر علی کو فیصل آباد کی سیاست میں مرکزی اہمیت حاصل ہے اور ان کے سیاسی میدان میں متحرک ہوتے ہی لیگی کارکنوں اور شہریوں میں پیدا ہونے والا جوش وخروش اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ وہ ہر دلعزیز عوامی لیڈر ہیں، بابائے سیاست چوہدری شیر علی نے فیصل آباد کو پیپلزپارٹی کے منی لاڑکانہ سے جس طرح مسلم لیگ (ن) کا مضبوط ترین قلعہ بنایا وہ ان کی خداداد صلاحیتوں کا ثمر ہے، بلاشبہ! انہوں نے جس میدان میں بھی قدم رکھا وہاں اپنی عظیم کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھ دیئے اور چوہدری شیر علی کا اپنے عظیم قائد میاں محمد نواز شریف کے تاریخی استقبال کیلئے متحرک ہونا اس بات کی نوید ہے کہ (ن) لیگ کے قائد کی وطن واپسی پر ان کے استقبال کیلئے سب سے بڑا قافلہ فیصل آباد سے جائے گا، بابائے سیاست چوہدری شیر علی نے اپنی ٹیم کو مزید متحرک کرنے کیلئے ان کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کی تیاری بھی شروع کر دی ہے اور قائد میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر ان کے استقبال کو یادگار بنانے کیلئے ڈور ٹو ڈور مہم بھی شروع کر دی گئی ہے، بابائے سیاست چوہدری شیر علی نے اپنے عظیم قائد میاں محمد نواز شریف کے استقبال کیلئے بہت بڑے قافلے کی روانگی کو یقینی بنا دیا ہے اور فیصل آباد سے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے استقبال کیلئے جانیوالے لیگی کارکنوں کے لیے گاڑیوں کی بکنگ کروا دی گئی ہے جبکہ ان کے قیام وطعام کے انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں