نواز شریف کا بلوچستان پر کردار اہم ثابت ہو گا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ میاں نواز شریف کا بلوچستان کے معاملا ت میں کرداراہم ثابت ہوگا – وہ بلوچستا ن کے حالات میں کردار کے ساتھ پارٹی کومنظم اور کارکنوں کومتحرک کرنے کے لیے چاروں صوبوں کے دورے بھی کریں گے- فیصل آباد آ ئیں گے توان کاشاندار استقبال ہوگا-ان کا کہنا تھاکہ بلوچستان جس طرح دہشت گردی اوردیگر مسائل کا شکار ہے ایسے حالات میں میاں نوازشریف کا متحرک ہونا ضروری ہے وہ ایک باوقاراور باکردارسیاسی لیڈرہیں بلوچستان کی سیاسی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر مشکلات کا حل نکالیں گے-انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبد المالک کی درخواست پرمیاں نواز شریف نے دورہ بلوچستان کی دعوت قبول کی ہے بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اسے سیاسی طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بے گناہوں کا قتل قابل مذمت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں