نواز شریف کا سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے دوبارہ سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف پیر سے روزانہ کی بنیاد پر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف ماڈل ٹان سیکریٹریٹ میں لیگی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ان ملاقاتوں میں حکومت کی کارکردگی اور پارٹی کی صورتحال زیر غور آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں