82

نواز شریف کیخلاف تمام نیب کیسزبند

اسلام آباد (بیوروچیف)قومی احتساب بیورو (نیب)نواز شریف اور اہل خانہ کیخلاف تمام انوسٹی گیشنز اور انکوائریاں بند کرنے میں مصروف ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب میں نواز شریف کیخلاف اب بھی کچھ انکوائریز اور انوسٹی گیشنز کے کیسز زیر التوا ہیں۔ یکم جنوری کو نیب نے ایگزیکٹو کمیٹی میٹنگ کی سفارش پر نواز شریف اور دیگر کیخلاف شریف ٹرسٹکیس بند کر دیا۔ کہا جاتا ہے کہ حال ہی میں نیب کے استغاثہ کی مدد سے نواز شریف کو العزیزیہ اور ایوین فیلڈ کیسز میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے بری کرایا گیا تھا۔ نواز شریف کیخلاف نیب، ایف آئی اے اور دیگر سرکاری ایجنسیوں میں زیر التوا کرپشن انکوائریز اور انوسٹی گیشنز کے حوالے سے کوئی تفصیلات دستیاب نہیں۔ 2017 میں پانامہ جے آئی ٹی نے نواز شریف اور فیملی کیخلاف تیس سے زائد انوسٹی گیشنز اور انکوائریز کا ذکر کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں