نواز شریف کینسر ہسپتال کا پہلا بورڈ آف گورنرز تشکیل

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے نواز شریف کینسر ہسپتال کا پہلا بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیا ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد 13رکنی بورڈ آف گورنرز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق وزیر اعلی مریم نواز بورڈ آف گورنرز کی چیئرپرسن ہوں گی۔ صحت کے دونوں محکموں سمیت خزانہ ، قانون ، پی اینڈ ڈی کے سیکریٹری بورڈ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نواز شریف کینسر ہسپتال کے ڈین و ہاسپٹل ڈائریکٹر بورڈ کے رکن نامزد کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سابق چیف سیکرٹری کیپٹن(ر) زاہد سعید، پروفیسر زیبا عزیز ، پروفیسر حسن پرویز ، محمد علی لطیف بورڈ کے رکن نامزد کیے گئے ہیں۔ ا سکے علاوہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان بھی بورڈ میں شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ نواز شریف کینسر ہسپتال کا بورڈ آف گورنرز 3سالہ مدت کیلئے قائم کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں